اپوزیشن کو اسلام نہیں اسلام آباد چاہیے:فواد چوہدری

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ان کا درد اسلام آباد کی کرسی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اسلام نہیں اسلام آباد چاہیے

کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، اس میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں اور تقریباً 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں جنہیں ہم اپنے نظام سے الگ بھی نہیں رکھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے قبل کسی اور حکومت نے ان لوگوں کا نہیں سوچا، 28 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک کنسلٹنٹ کو یہ بات دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیسے محفوظ انٹرنیٹ ووٹنگ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور شیخ رشید اور نور الحق قادری نے ٹی ایل پی سے مذاکرات کیے جس کے بارے میں آپ کو علم بھی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پورے ملک کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا تاکہ ملک میں موجود خود خوراک اور اشیا کی تفصیل اور معلومات ہمارے پاس موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر نیشنل اسمبلی کے بارے میں جو بات کی میں اس کی مذمت کرنا چاہتا ہوں، ہماری بدقسمتی ہے کہ شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ بھی اس ملک میں وزیر اعظم تک رہ چکے ہیں، آپ کو اسپیکر اور ایوان میں بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ہوں یا مولانا فضل الرحمٰن، ان کی اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد کی لڑائی ہے اور یہ اسلام آباد کی لڑائی ہم ان سب کے چہروں سے عیاں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہر طریقے سے حکومت گرانے کی کوشش کر لی، پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) ٹائپ مصالحہ بھی بیچنے کی کوشش کر لی، جب کوئی چورن نہیں بکا تو آپ اسمبلی میں بالکل غنڈوں والا رویہ اختیار کر کے یہ سمجھیں کہ کوئی آپ کے دباؤ میں آ جائے گا تو یہ نہیں ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا ٹی ایل پی سے جو معاہدہ ہوا تھا وہ مکمل ہو گیا ہے، ہم نے کہا تھا کہ ایوان میں قرارداد آ جائے گی، اب اس پر بحث ہو گی، اپوزیشن اس میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، یہ ایک پارلیمانی عمل ہے اور اسی کے مطابق معاملات آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مینڈیٹ آئین اور قانون کے تابع ہے، ہم کوئی بادشاہت نہیں چلا رہے، ہمارے ہاں 1973 کا آئین ہے جس پر پورے پاکستان کا اتفاق اور اجماع ہے، ہم اس سے باہر نہیں جا سکتے اور اس کے اندر رہ کر ہی تمام اقدامات کرنے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حق نہیں کہ ہم تحریک لبیک پر لگائی ہوئی پابندی واپس لے لیں، ان کے پاس اپیل کا حق ہے، قانونی طریقہ کار موجود ہے اور وہ اس کے مطابق اس پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو مینٹینس آف پبلک آرڈر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان کو تو ہم چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ وہ حکومت کا اختیار ہے لیکن جن پر قتل کی ایف آئی آر ہے، ان کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 800 زخمی اہلکاروں کو نہیں بھولا جا سکتا اور جنہوں نے ان پر حملہ کیا ان کو نہیں بھولا جا سکتا، جنہوں نے پولیس والوں پر گولیاں چلائی ہیں ان کو اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کرنی ہو گی اور حکومت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے دن ہونے والے احتجاج پر پاکستان میں ڈھائی لاکھ ٹوئٹس اور سوشل میڈیا شیئرز ہوئے ہیں، ان میں سے 70 فیصد شیئرنگ ایک سوفٹ ویئر کے ذریعے ہوئی جو ٹوئٹس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور وہ ہندوستان کی حدود سے کی جا رہی تھی، یہ پوری مہم بیرونی طاقتوں کی ایما پر چلا گئی جس پر ہمیں تحفظات ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مل کر اس گرداب سے نکلنا ہے، تمام اپوزیشن کا رویہ مصالحانہ ہونا چاہیے اور آج جس طرح کی گفتگو شاہد خاقان عباسی نے کی ہے، میں چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ خود اس کی مذمت کریں تاکہ ہم ایسا ماحول بنا سکیں جس میں پارلیمنٹ مسائل کے حل کا فورم بنے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج

45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن

وزیر اعظم نے شیخ رشید کو کراچی کیوں بھیجا

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی

غزہ شہدا کی تازہ ترین تعداد

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ

برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع

نئے مشرق وسطی کا صیہونی امریکی منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ حزب اللہ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے

یوکرین کی پیش رفت | پوٹت-زیلینسکی ملاقات ابھی طے نہیں ہوئی

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ممکنہ ملاقات میں ٹرمپ کی

مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے