?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری میں کہا ہے کہ مریم نواز کی حکومت گرانے کی باتوں پر اب بچے بھی ہنستے ہیں، اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی، حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہتی ہے لیکن ، لیکن وہ نہیں بیٹھنا چاہتی۔
انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں اومی کرون کے پھیلاوٴ سے متعلق بریفنگ دی گئی،کیسز کی تعداد یومیہ 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے، کیسز میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی سی یو میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، سب سے اہم بات ویکسی نیشن ہے، جن لوگوں نے دونوں ڈوزز ویکسی نیشن کروالی ہے ان پر اومی کرون کا اثر بہت کم ہے، ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے صوبہ سندھ ہے کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ہے، وہاں سکولوں میں بچے بھی زیادہ متاثر ہورہے ہیں، پاکستان نے 2ارب ڈالر ویکسین خرید کرمفت لگائی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی ویکسین کی خریداری بڑا حصہ ہے۔
کابینہ میں مئوثر قانون سازی اور ملکی ترقی میں پارلیمانی کردار سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق بات ہوئی ، بل کو سینیٹ میں بھی جلد منظور کروا لیں گے۔ ایسے ممبران کو قائمہ کمیٹیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا جو اس سے ملتے جلتے کام کرتے ہیں،اس لیے اس کو تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری میں کہاکہ کابینہ کو یوریا کھاد کی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پانچ ایکڑ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔کھاد کی مارکیٹ پر دباؤ ہے، لیکن پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کھاد میسر ہے اور کسانوں کو مل بھی رہی ہے۔ کابینہ نے بجلی کے ترسیلی نظام بارے بھی بات کی ہے، تاکہ بجلی لاسز کو کم کیا جاسکے گا۔ پاکستان کا پہلا سال ہے کہ سرکلر ڈیبٹ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ بڑے شہروں میں گرین ایریاز میں اضافے اور قبضہ مافیا سے متعلق ایکشن کیلئے بھی بات ہوئی۔
وزیراعظم نے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان مکمل کر ے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق گیس کیلئے گھریلو صارفین کو ترجیح دے رہے ہیں، سردیوں میں ایک ماہ کیلئے کراچی میں صنعتی گیس گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اسٹیٹ بینک پر سیاست چمکا رہی ہے،ن لیگ نے 2015 میں اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، یورپ میں جتنا اسٹیٹ بینک آزاد ہے اتنا پاکستان میں آزاد نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر اور بورڈ ارکان کے تقرر کااختیار حکومت کے پاس ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کو تحفظ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بحرینی عوام کی آل خلیفہ کے جابرانہ اقدامات کی مخالفت
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:اللولوء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بحرین کی عوام
فروری
پاک بحریہ کے سربراہ کا کویت کا سرکاری دورہ
?️ 12 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے
نومبر
جنت مرزا اسنیک ویڈیو پر بھی مقبول ہو گئیں
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اور
جون
امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے:امریکی دانشور
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ممتاز امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے ایران کے اندر خلفشار
نومبر
میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ مریم نواز
?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت
جون
پٹرولیم مصنوعات میں بڑی حد تک اضافے کا امکان
?️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگر حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت
مئی
گولان: "فرات کے آتش فشاں” "الجولانی” کی نظروں کے نیچے؛ دمشق کے حکمرانوں کی طرف سے سبز روشنی یا نااہلی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: روسی مفادات کے خلاف مسلح گروہ کی نقل و حرکت
مئی
ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں :امریکہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے
ستمبر