?️
لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ اسکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سردارعثمان بزدار نے کہاکہ 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بَروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کریں گے، محکمے اسکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کرکے تیزی سے آگے بڑھیں گے،اسکیموں کےتھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے مؤثر میکانزم تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرے، اپوزیشن ٹولہ مستحکم ہوتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے، عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار
?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے
جنوری
آرمینی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: ترکی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج منگل
ستمبر
کراچی یونیورسٹی میں دھماکا
?️ 26 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے
اپریل
جنوبی پنجاب میں تبدیلی سے پورا پنجاب بدلے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
?️ 11 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا
اپریل
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
صیہونی فوج کی حالت زار؛ صیہونی مطالعاتی مرکز کی زبانی
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز
جولائی
ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش کے تحت سابق اف
ستمبر
حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے
?️ 16 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر
اگست