?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (پی ڈی ایم) پر بیرونی ایجنڈے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، اس میں شامل جماعتیں ریاست کی مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ اور ایجنڈا نہیں ہے، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے، ماضی کی تحریکوں کی طرح اس بار بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ کوئی ایجنڈا، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی خواہش، بس خواہش ہی رہےگی، ماضی کی تحریکوں کی طرح اِس بار بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظارکریں کیونکہ 2023ء کےانتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی، ہمیں اقتدار ملا توخزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ابھی بھی ہمارے سامنے بہت سےچیلنجز ہیں جن کامقابلہ کرنا ہے، مہنگائی بھی ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جو ایک عالمی مسئلہ ہے، صرف پاکستان میں مہنگائی کا تاثر دیناغلط ہے کیونکہ عالمی سطح پر پیٹرولیم منصوعات اور اشیاکی قیمتو ں میں اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
اپریل
25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم
دسمبر
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے ایک سال بعد امریکی خفیہ سرویس کی ناکامی پر سوالات
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی خفیہ سرویس نے پنسیلوانیا میں ٹرمپ کے انتخابی اجتماع
جولائی
انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے
فروری
غزہ کے خلاف نئی امریکی اور صیہونی سازش
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں مسلح کارندوں کی تنظیم کو
نومبر
برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود
اگست
موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 30 سال تک کی پیشگوئیاں درست ثابت
?️ 1 ستمبر 2025سچ خبریں: نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی
ستمبر
فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید
جون