?️
کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہر قائد کی بڑی شاہرائیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں، باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال ہو گئے ہیں اس عہدے پر آئے ہوئے، پچھلے سال کی عید الاضحی آپ کو شاید یاد ہو، ماضی میں آلائشیں کئی کئی دنوں تک سڑکوں پر پڑی رہتی تھیں، آج عید الاضحی کا دوسرا دن ہے کراچی کے تمام ٹاؤنزمیں ہم صفائی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کا مقصد کھالیں اکٹھی کرنا ہے اور وہ کررہے ہیں ، علی حور سیدی کی بات پر اتفاق کرتا ہوں مجھے چونا لگانا نہیں آتا، نظام میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظام میں مزید بہتری ہو۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نےبلاتفریق کلیکشن پوائنٹس بنائے، مشینری کوتعینات کیا ، ٹارگٹ یہ ہے تین روز میں متحرک رہنا ہے،ہم نے شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، شہری 1128 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہر قائد کی بڑی شاہرائیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے ، برنس روڈ سے آغاز کر دیا۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
اسرائیلی ٹی وی: حماس کا ردعمل مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جولائی
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل امجد خان
اکتوبر
یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب
نومبر
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل
اگست
مرجع کے فتوے اور دوست ممالک کی مدد سے عراق خطرے سے بچا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے معاشرے میں
فروری
یوکرین جنگ میں حزب اللہ کی موجودگی جھوٹ ہے: سید حسن نصر اللہ
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے
مارچ
شرمالشیخ اجلاس میں کیا ہوا؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی اخبار کے مطابق، شرمالشیخ اجلاس میں دستخط شدہ معاہدے میں
اکتوبر