?️
میرپور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کامیاب ہوگئی جب کہ ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی آگے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہوا۔
حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری نے 20 ہزار 142 ووٹ لے کر میدان مار لیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سعید نے 11 ہزار 608 ووٹ حاصل کیے۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہوا۔
حلقے کے 198 پولنگ اسٹیشنز میں 188 کے نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین 23 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت فرید 17 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ ریاست 10197 تیسرے نمبر پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام میں قتل و غارت کا بازار گرم؛ الجولانی کے عناصر کا 10 منٹ میں ایک حملہ
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں الجولانی کے عناصر کی جانب سے قتل و غارت
دسمبر
اسرائیل نے غزہ میں سرنگوں کی دریافت پر جھوٹ بولا
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک مشہور صہیونی تجزیہ کار یونی بین میناخم نے عبرانی زبان
دسمبر
عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار
?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس
ستمبر
اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا
اپریل
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: یو کے ایس ریسرچ سینٹر نے اپنے اے آئی پلیٹ
فروری
یمنی میزائلوں نے اڑائی اسرائیلیوں کی نیندیں
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر یمن
دسمبر
جو بائیڈن کے بیٹے کو 17 سال کی قید کا سامنا
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کیلیفورنیا کے
دسمبر
وزیر اعظم کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو
مئی