?️
راولپنڈی(سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے تربیت اور انسداد دہشتگردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور افغان صورتحال، بارڈرمینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزور دیا جب کہ اس دوران فریقین نے تربیت اور انسداد دہشتگردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے تعلقات کی جڑیں گہری ،ثقافتی اورمذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر
پوٹن: نیوکلیئر ٹرائیڈ اب بھی روس کی خودمختاری کی ضمانت دیتا ہے
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2027-2036 کے لیے ریاستی ہتھیاروں
جون
صیہونی فوج میں ہائی الرٹ جاری
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت اور
مارچ
ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق
اگست
بیس سال کی ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا؛طالبان کا امریکہ سے خطاب
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر دفاع نے امریکہ کے ہاتھوں اس ملک
فروری
مداحوں نے کترینہ کو پیاری بھابھی قرار دے دیا
?️ 4 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے
جنوری
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
خطے کے استحکام میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کیا کردار رہا
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم
مئی