?️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا اور یہ ملاقات جنرل ہیڈ کواٹرز میں ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چاق و چوبند دستے نے ائیر چیف کو یادگار شہدا پر اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی جبکہ آرمی چیف نے ائیرچیف مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ائیرچیف کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف ائیرچیف مارشل کے تعاون کو بھی سراہا۔دوسری جانب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، جہاں وہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سرکاری دورے پر بحرین پہنچے جہاں انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بحرین کے سرکاری دورے پر پہنچے تو کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی تعریف کی۔


مشہور خبریں۔
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
برطانوی حکومت سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
ستمبر
پنجاب میں ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی
جولائی
تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم
نومبر
ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے
مارچ
روس کا مقصد پورے ڈونیٹسک صوبے پر غلبہ حاصل کرنا ہے: لندن
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی
ستمبر
امریکی پولیس نے 13 سالہ نوجوان کو کھلونا بندوق رکھنے پر قتل کر دیا!
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: نیویارک پولیس نے اعلان کیا کہ اس ریاست کے ایجنٹوں
جون
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے بغداد میں امریکی سفارت
اپریل