?️
(سچ خبریں)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال 20 جنوری کو اسی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیا گیا۔
شاہین تھری زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے، جو اسے بھارت کے شمال مشرق اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں دور تک پہنچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2015 میں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور حالیہ عرصے میں نہ صرف پاک فوج بلکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ 31 مارچ کو پاک بحریہ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا اور اسے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) نے بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا۔
اس سے قبل گزشتہ سال 21 دسمبر کو پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’بابر ون بی‘ میزائل مقامی طور پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
قبل ازیں گزشتہ سال 26 نومبر کو پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین ون اے‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کے آزمائشی تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ سال 12 اگست کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ‘غزنوی’ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
?️ 5 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر
مئی
شہید سید حسن نصراللہؒ کی تدفین پر بمباری کی تجویز کس نے دی؟ صہیونی صحافی کا انکشاف
?️ 15 دسمبر 2025 شہید سید حسن نصراللہؒ کی تدفین پر بمباری کی تجویز کس
دسمبر
پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر
جون
امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے
اگست
ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
السنوار جنگ بندی کے خلاف تھے ؛ امریکہ کا چھوٹا دعوی
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار کے قتل کے اعلان کے بعد، جس کی
اکتوبر