?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں انتہائی مثبت اور مفید رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اِسی طرح موجودہ علاقائی صورتحال پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں تفصیلی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، اور خطے میں جاری تنازعات کے جلد اور مستقل خاتمے پر زور دیا گیا۔ نائب وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ کہ چار ملکی مشاورتی عمل کا دوسرا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے شرکت کی، اس سے قبل پہلا اجلاس 19 تاریخ کو منعقد ہوا تھا۔
دوسری جانب اجلاس میں موجودہ علاقائی کشیدگی، انسانی جانوں کے نقصان اور معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جاری تنازع انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس کے اثرات پورے خطے میں عوام کی زندگیوں اور معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید اس بات پر زور دیا کہ ان مشکل حالات میں مسلم اُمہ کا اتحاد نہایت اہم ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک
دسمبر
فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی
?️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی
مارچ
حکومت کا ’فیک نیوز‘ کی روک تھام کیلئے پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ
?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی
دسمبر
چین کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی تشکیل میں نیتن یاہو کے
جنوری
پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
جولائی
ٹرمپ کی دھمکیاں یورپ کو مزید متحد کر رہی ہیں
?️ 15 فروری 2026ٹرمپ کی دھمکیاں یورپ کو مزید متحد کر رہی ہیں یورپی مرکزی
فروری
جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار
اکتوبر