او آئی سی اجلاس،مصر اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ  علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے مصر اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ  علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

مصر کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سفارتی تعلقات کےقیام کی 30ویں سالگرہ پرمبارکباد دیاورٹرانزٹ ٹریڈمعاہدےکوجلد حتمی شکل دینےپرزور دیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں پائیدارامن،انسانی امدادکی فراہمی کیلئےحمایت پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان سب کےمفادمیں ہے۔

تاجکستان کے وزیرخارجہ  سے  ملاقات میں وزیراعظم نےدونوں ممالک کےدرمیان تاریخی تعلقات کودہرایا۔وزیراعظم نےانہیں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے  15 مارچ کو”اسلاموفوبیاسےنمٹنےکیلئےعالمی دن” قرار دینے کے فیصلے کوسراہا اور اوآئی سی کومسلمانوں کیلئےانصاف کےمقصدکوآگے بڑھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ عمران خان کااقتصادی اورتجارتی شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دینےکی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات تاریخی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین، بوسنیا ہرزیگونیا کے وزیر خارجہ اور آذر بائیجان کے وزیر دفاع نے بھی ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے 22 اور 23 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات صدمے میں؛ کیا یمنی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی؟

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:  گزشتہ ہفتے پیر کی صبح اماراتی عوام کو اچانک خوفناک آوازوں

فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک

کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ

اداکار طلعت اقبال کا علالت کے باعث امریکا میں انتقال

?️ 24 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ایف بی آر کا کلیدی کردار

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24

عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے

بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے