?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن پاکستان اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ عذیر کرامت بھنڈاری کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عمران خان نے درخواست میں عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے۔
درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن و دیگر حکام کو ایسے انتظامات کا حکم دیا جائے کہ اوورسیز پاکستانی آئندہ عام انتخابات میں سہولت کے ساتھ ذریعے ووٹ ڈال سکیں۔
درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا میکانزم بنانے کی ہدایت جاری کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 اور نیب آرڈیننس 1999 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے تھے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی گئی جس میں ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو پائلٹ پروجیکٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔
بل وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا تھا، بل کے تحت انتخابات ایکٹ 2017 میں مزید ترامیم کی گئی تھیں۔
بل پیش کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا تھا کہ آئی ووٹنگ کے لیے نادرا کا سسٹم مناسب نہیں ہے، ہم نے موجودہ قانون سازی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خط پر کیا، اگر الیکشن کمیشن کو کسی قانون پر اعتراض ہے تو شفاف انتخابات کیسے ہو سکتے ہیں۔
اس مشترکہ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نشستیں مخصوص کرنے کی ترامیم پیش کی گئی تھیں، تاہم وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جماعت اسلامی کے سینیٹر کی ترامیم کی مخالفت کی تھی جس کے بعد پارلیمنٹ نے جماعت اسلامی کے رکن کی ترامیم مسترد کردی تھیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
اردوغان کے بیٹے کی شام میں الجولانی کے ساتھ گشت
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیٹے نجم الدین
مارچ
عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔ خواجہ آصف
?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
دسمبر
فیکٹ چیک: چین نے 10 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: زیادہ تر غیر ملکی نشریاتی ادارے چند سے خبریں دے
اپریل
حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر
اکتوبر
اگلی حکومت جس کو بھی ملی ملک کیلئے مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے، وزیراعظم
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جولائی
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات؛ کئی اہم مسائل جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ مذاکرات سے واقف ذرائع نے غزہ جنگ بندی
اکتوبر