اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ

کورونا: بیرون ملک سے پاکستان آنے والی مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر جینیاتی لیب میں نمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی اہل 33 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق پاکستان میں 12 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار300 ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں۔پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 20 ہزار 643 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرویکسین شدہ افراد فوری ویکیسن لگوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

اسپین میں مہاجرین کے بحران کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:اسپین کے 260 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد نے غیر

سعودی خفیہ عدالتیں

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے

نیتن یاہو کا اسرائیلی میڈیا پر حملہ، جنگ کے "دستاویزات” پر اپنی تقریر نشر نہ کرنے پر

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم نے، ایران پر حملے میں اپنی

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کے

امریکا نے پاکستانی اپوزیشن گروپوں پر دباؤ بڑھا دیا

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے بلوچستان

صیہونیوں کی مغرب کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد مغرب

ٹرمپ کا امریکی وزیر جنگ کو برطرف کرنے کا امکان

?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کار ڈومینک مائیکل ٹریپی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ

اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے