اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

?️

کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے  خطرے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا، جس میں‌ بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنا لازمی قرار دیا ہے کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں بھی توسیعی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا اور بدلتی کورونا صورتحال کے پیش نظر سی اےاے نے کیٹگریزمیں بھی میں ردوبدل کردی۔کورونا صورتحال کےتحت فضائی سفر،کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں توسیعی کردی ہے ، شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک کی تعداد7سے15کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک میں جنوبی افریقہ،نیدرلینڈ،ہنگری،ائرلینڈ ، کروشیا،سلووینیا،ویتنام،پولینڈ،موزمبیق سمیت 15ممالک شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سےپاکستان آنےپرمکمل پابندی ہوگی جبکہ ان ممالک سےایمرجنسی سفرپر سی اےاے کا خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔نوٹیفکیشن پاکستان آنےسے تمام مسافروں کےلیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال اورزائد عمر کے پاکستانیوں،غیرملکیوں کیلئےپی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنالازمی ہوگا جبکہ کیٹگری بی میں سری لنکا، افغانستان، امریکا، برطانیہ، ترکی سمیت 13 ممالک شامل ہیں ، اس کیٹگری ممالک سےآنےوالےمسافروں کاپی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، یواےای کےمسافروں کا ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

جو بائیڈن نے اسرائیل اور نیٹو کے لیئے امریکی سینیٹ میں اپنے سفیروں کی لیسٹ پیش کردی

?️ 16 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی

شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار

?️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں

اپوزیشن ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کے لئے تیار رہے: فردوس عاشق اعوان

?️ 13 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے

خلیج فارس کے عرب ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں:سی این این

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن

اسرائیل کے اہداف کی شکست

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان گزشتہ چار دنوں میں جنگ

لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ

پشاور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے