?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے معاشی ایڈوائز ونگ (ای اے ڈبلیو) نے اپنی معاشی اپڈیٹ اور آؤٹ لُک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے معیشت دانوں کو دنیا بھر کے ممکنہ معاشی خدشات پر ایک مرتبہ پھر سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ایسی صورتحال میں پاکستانی معیشت کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹ میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، ایکسچیج ریٹ، موسمی وجوہات اور معشیت سے متعلق معاشی ایجنٹس کی وہ پیشگوئیاں ہیں جو مستقبل میں ایسے اشارے دیتی ہیں۔
پاکستان میں ہونے والی حالیہ مہنگائی کے نتیجے میں پہلے ہی سے ہر سال بجلی، ایندھن، گھر کے کرائے، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جس میں بڑے کنٹریبیوٹر بھی شامل ہیں۔
تاہم اس رپورٹ میں دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ کمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ، زرمبادلہ کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا تاہم حکومت کی بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کوشش جاری ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جی ڈی پی کا سالانہ مالی خسارہ 1.7 سے گر کر 1.1 فیصد ہوگیا ہے، اسی طرح اگر جولائی تا اکتوبر کا گذشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو پرائمری بیلنس 156 بلین سے بڑھ کر 206 بلین ہوگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
روس کی کس ملک سے دشمنی ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ اس ملک کے کسی
مارچ
امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن
نومبر
مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
اکتوبر
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کردی
?️ 11 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ
مئی
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر
بنوں چھاؤنی پر خوارجی عناصر کا حملہ ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک
?️ 5 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر فتنۃ الخوارج کا
مارچ
میکسیکو کے صحافی کی مشتبہ موت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:میکسیکو کے خبر رساں ذرائع نے اس ملک میں صحافت کے
اگست
جرمنی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال خطرناک
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:جرمن وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے اس ملک میں گیس کی
جولائی