?️
اسلام آباد(سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ فوجی مشقیں پبی میں ختم ہو گئیں۔ ایس سی او کے تحت یہ انسداد دہشت گردی کے بارے میں پہلی فوجی مشقیں تھیں جن کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی سطح پر کوششوں کیلئے تعاون بڑھانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تم ختم ہوگئیں، یہ پہلی فوجی مشقیں تھیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں، مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کے تحت تعاون بڑھانا تھا۔
مشقوں میں پاکستانی اور چینی دستوں نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا، مشقوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، نئے رجحانات اور تکنیکس کا بھی مظاہرہ ہوا، مشقوں کے پہلے مرحلے میں 26 سے 31 جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک نے اپنے علاقوں میں تربیتی مشقیں کیں جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پاکستان میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشقوں میں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز، ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، کلوز کوارٹر بیٹل، دھماکا خیز مواد کی ہینڈلنگ اور میڈیکل انخلاء شامل تھا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائلوں کے سامنے ہمارا دفاعی نظام ناکارہ ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا
جون
دنیا کی وکالت کے بجائے اپنے لوگوں کی حالت دیکھو؛چین کا پلوسی پر طنز
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر
اگست
سعودی اتحاد کا سب سے اہم کمانڈر مأرب میں ہلاک
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی
دسمبر
کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے
جنوری
ہم فلسطین کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں:الجزائری عہدہ دار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے فلسطینیوں میں اتحاد
نومبر
خون اور آگ میں غزہ؛ صہیونی وحشیانہ مظالم کا 534 واں دن
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے 7 اکتوبر
مارچ
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری
سمرقند شنگھائی تنظیم کے ممالک کے صدور کے اجلاس کا میزبان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صدور کا
ستمبر