?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع ہے، دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، حضرت محمدؐ نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دے کر انسانیت پر احسان کیا، پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر انسانی حقوق کے بارے میں شعور وآگاہی بیدار کرنے کا دن ہے، ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے، تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں، حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے سرگرم عمل ہے، ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ ضروری ہے، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے، شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں، جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیازانصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے، ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد اجلاس میں کیا ہوا؛ مذاکرات کیوں تعطل کا شکار ہوئے؟
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے
اپریل
فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز اپنے اڈے کو واپس لوٹ رہا ہے
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور
جولائی
ایران امریکہ معاہدے کا سب سے زیادہ نقصان کسے ہوا ہے؟برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 22 جون 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے
جون
نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو جنہیں عدالتی بغاوت کی وجہ سے ان دنوں بڑے
اپریل
قطر: اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی نظام کے لیے بڑا امتحان ہے
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نے اقوام متحدہ
ستمبر
متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین
جون
صیہونیوں کی علاقے میں کشیدگی بڑھانے کی خفیہ حکمت عملی بے نقاب
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی چینل 13 کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل
نومبر
آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات درست سمت میں ہیں، وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر