?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، اٹھارہ سال سے زائد عمر مسافروں کیلئے ایک ڈوز کی رعایت دس ستمبر سے ختم کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی، اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد مکمل ویکسی نیشن پر ہی اندرون ملک سفر کرسکیں گے۔
سی اے اے نے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام تمام ایئرلائنز سے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ مزید برآں وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں دی جانے والی کووڈ۔19 کی تمام ویکسینیں محفوظ ہیں لہذا ویکسین سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تمام اقسام محفوظ ہیں ۔ وزارت کی جانب سے خبر دار کیا گیا ہے کہ کووڈ۔19 ویکسین کے بارے میں جھوٹی اور جعلی خبر نہ پھیلائی جائیں ۔ جعلی خبریں صورتحال کو مزید سنگین کرنے کے علاوہ آپ کے دوست احباب اور رشتہ داروں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں لہٰذا گمراہ کن خبروں اور پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔
دوسری جانب ملک بھر کی طرح شہرقائد میں بھی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پر کراچی کی 36 عشاریہ 6 فیصد آبادی نے ویکسین لگوالی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کا ضلع جنوبی ویکسین لگوانے میں سرفہرست جبکہ ضلع غربی سب سے آخر میں ہے۔ ضلع جنوبی میں 72 عشاریہ 4 فیصد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ ضلع غربی میں ویکسین لگوانے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضلع غربی میں صرف 13 عشاریہ 34 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے، ضلع شرقی میں 70 عشاریہ 5 فیصد افراد، ضلع کورنگی میں 34 عشاریہ 46 فیصد جبکہ ضلع وسطی میں 24 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) ضعیم
دسمبر
اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان
ستمبر
کیا امریکہ اور چین کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا
جولائی
الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر
اکتوبر
محکمہ ریلوے کی 10 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ
مارچ
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر
اسرائیل شام کی افراتفری سے پریشان
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ بشار
مارچ
46 امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سینٹ کے 46 ڈیموکریٹ اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
اکتوبر