?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان بھی انتخابی نتائج کے خلاف بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری کے الیکشن کے بعد پہلی بار چوہدری نثار علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ کسی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس دوران سابق وفاقی وزیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جو مبارکبادیں لے رہے ہیں ان کو مبارکبادیں لینے دیں، ان کو اسی طرح جوتیاں پڑیں گی، کمشنر راولپنڈی بول پڑا اور بھی بولیں گے، بالآخر فتح حق کی ہے، مایوس نہیں ہونا۔
ان کا کہنا ہے کہ پچھلی بار میں پی ٹی اٸی میں جانے کو تیار نہیں تھا اس بار ن لیگ میں جانے کو تیار نہیں تھا، میں کسی کی نوکری نہیں کرتا، میں نوکری کسی فوجی کی بھی نہیں کرتا میں عزت کی سیاست کرتا ہوں لیکن اس وقت عزت کی ساست نہیں تھی۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جن کو بدترین شکست ہوئی اور ووٹ بھی نہیں ملے، جو لوگ چند پولنگ سٹیشنز بھی نہیں جیت سکے اور بیٹھے ہیں کہ میں ایم این اے ہوں، میں ایم پی اے ہوں، بے شرم وہ ہیں جنہیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں وہ مبارکیں لے رہے ہیں، ان کو مبارک دینے والے بھی بے شرم ہیں، ہم ان بے شرموں میں نہیں ہیں، ہم اپنے مقام پر کھڑے ہونے والے لوگ ہیں، گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے، ہم نے کشتی کو پار لگانا ہے اور ملک کو بچانا ہے، جن لوگوں کی ملک بچانے کی ذمہ داری ہے وہ دو نمبر لوگوں کو زبردستی ممبر بنا رہے ہیں، اس کا جواب وہ روز محشر اللہ تعالیٰ کے سامنے دیں گے مگر دنیا میں بھی دیں گے، اس کا حساب دنیا میں بھی ہوگا، بہت سی باتیں میں اس لیے نہیں کرتا کیوں کہ میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا لیکن جب اس قسم کا وقت آتا ہے تو میں کلام پاک سے رہنمائی لیتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے خلاف وال اسٹریٹ جرنل کے انکشافات پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ "وال اسٹریٹ جرنل” کے
جولائی
ٹرمپ اگلے ہفتے غزہ میں امن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے:صہیونی میڈیا
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،
جنوری
نابلس کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی آنسو گیس کی فائرنگ سے 30 افراد زخمی
?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی نابلوس
جولائی
افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا
جولائی
پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں
ستمبر
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون
لاہور: مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا
?️ 20 جون 2021لاہور (سچ خبریں)لاہو میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی
جون
حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی
?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید
ستمبر