انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں‘ نوازشریف کی حکومت کو ہدایت

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کی کوششیں بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بیک وقت ملک میں انتخابات کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے مطالبات پر حتمی فیصلے کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں خصوصا جے یوآئی ف کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی اور دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے پہلے عوام کو ریلیف اور پھر انتخابات میں جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا، پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ساڑھے تین سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا۔

دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے، جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے، صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے مصر کے منصوبے کی نقاب کشائی

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعطی نے غزہ کی پٹی

آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2021آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم اسلام

تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت

گوگل کا کروم براؤزر کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے

سعودی حکومت کے مخالفین کو خاموش کرنے کے ہتھکنڈے

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:گزشتہ برسوں سے خاص طور پر سعودی عرب میں ولی عہد

پی سی بی چیئرمین کو ستانے لگی کرسی کی فکر

?️ 1 مارچ 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ {پی سی بی} کے چیئرمین احسان مانی

آصف کرمانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے