انتخابات اکتوبر میں ہونے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر فواد چوہدری کا ردِعمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں انتخابات اکتوبر میں ہونے چاہئیں مگر آئین کے مطابق اسمبلیاں ٹوٹنے کے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔

اس حوالے سے کابینہ اپنا فیصلہ پارلیمان کو بھیج دے اور دو تہائی اکثریت سے آئین کو بدل لے ورنہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کا معاملہ بعد میں آئے گا،آئین کو صرف بیانوں اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جا سکتا،آئین کو نہ ماننے کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی اور پنجایت سپریم کورٹ کا کام نہیں،سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے،الیکشن کیلئے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے۔

اتحادی متحد ہیں پارلیمان کی مدت 13 اگست کو ختم ہوتی ہے،13 اگست کے تین ماہ بعد جو تاریخ بنتی ہے الیکشن ہونے چاہئیں۔ اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں،پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے اقدامات پر تحفظات ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آج بھی ہم سمجھتے اور مانتے ہیں انتخابات کیس کا فیصلہ چار،تین کا ہے،سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ کے ساتھ معاملات آگے لیکر جانا چاہتی ہے،عدالت نے کل فنڈز کے حوالے سے جواب مانگا ہے،الیکشن کیلئے فنڈز کا معاملہ پارلیمان ہی حل کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی اور پنجایت سپریم کورٹ کا کام نہیں،سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے،الیکشن کیلئے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ  کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ

?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک

داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: الکرخ فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے

وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب

ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،

بحیرہ عرب میں جہاز تعینات کرنے کا حماس، اسرائیل تنازع سے کوئی تعلق نہیں، پاک بحریہ

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ بحیرہ

شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود

آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے

?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان میں ایک لمبے عرصہ تک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے