?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرِ مملکت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محض چند روز قبل امریکا نے پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی دوبارہ مخالفت کی اور پابندیوں سے خبردار کیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 26 مارچ کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
ایرانی سفیر نے تجارتی حجم بڑھانے اور بینکنگ شعبے میں تعاون کے علاوہ فضائی اور تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا اور یورپ کے ساتھ تجارت کے لیے چابہار-زاہدان ریل روڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بعد ازاں صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی جانب سے مظالم اور دہشت گردی کی جانب توجہ دلائی۔
فلسطینی سفیر سے بات کرتے ہوئے صدر نے اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد میں فلسطینی عوام کی بہادری اور عزم کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے لیے اضافی امدادی سامان بھیجے گا۔
احمد جواد ربیع نے شعبہِ تعلیم میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی پاکستانی تعلیمی اداروں سے گریجویشن کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ میں روسی سفارت خانے پر تل ابیب کی جانب سے بے مثال تنقید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے بعد ماسکو اور تل ابیب
اگست
ہزاروں فرانسیسی شہریوں کا میکرون کے استعفے کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:سردی کا موسم قریب آنے نیز بجلی اور گیس کی کٹوتی
ستمبر
محمد نازل: نیتن یاہو شرم الشیخ معاہدے کو نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مزاحمت کسی بھی آپشن کے لیے تیار ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اسرائیلی حکومت
اکتوبر
حماس کی جانب سے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے تین بنیادی شرطوں کا اعلان
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: قاسم نے الجزیرہ مبشر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
مارچ
یمنی فوج کا مستعفی حکومت کے اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں
ستمبر
بائیڈن نے ہیرس کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبرداری کیوں اختیار کی؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی اندرونی و بیرونی ناکامیوں کے
اکتوبر
ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کی برآمدات کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خطرہ
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی
اپریل
حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کی سائبر پاور نے اسے صیہونی اہم انفراسٹرکچر میں
دسمبر