امریکی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز نہیں  کرے گی

شاہ محمود

?️

 اسلام آباد (سچ خریں) وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز نہیں  کرے گی انہوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ نئی انتظامیہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز کرنا بند کرے گی

وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اصرار کرتا ہے کہ کشمیر اسکا اندرونی معاملہ ہے اگر ایسا ہے تو ہم کیوں باہمی مذاکرات کی بات کرتے ہیں بھارت مسئلہ کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑنے کا پروپیگنڈا کرتا ہے ہمیں سوچنا ہے کہ کیا ہم جنوبی ایشیا میں امن کے خواہاں ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اب بدل رہا ہے ہم ایک نئی سیاسی جماعت ایک نئی سوچ کے ساتھ ہیں ۔ ماضی میں ہم جیوپولیٹیکل محل وقوع جبکہ آج ہم جیو پولیٹیکل اکانومی کی بات کرتے ہیں ہم خطے میں تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں مگر اس میں رکاوٹ بھارت ہے.

وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ ہمیشہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتی ہے اس سے امید ہے کہ وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا بند کرے گی ۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم آپ کے بھارت سے سفارتی تعلقات کا احترام کرتے ہیں مگر جموں و کشمیر گذشتہ 18 ماہ سے محاصرے میں ہے کیا بھارت اس محاصرے اور ذرائع ابلاغ پر ساری عمر قدغن لگا سکتا ہے ۔ میں یورپی یونین سے بھی اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی توقع کرتا ہوں۔

حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے متعدد بیانات دیے گئے ہیں جن میں خطے میں چین کے اثر رسوخ کے خلاف بھارت پر بڑھتا ہوا انحصار ظاہر ہورہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں خطے کی متنازع حیثیت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں اس علاقے کو ”بھارت کا جموں کشمیر” کہا گیا تھا۔

اس پر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں تبدیل نہیں ہوئی اور امریکا اب بھی کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازع علاقہ سمجھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ دیکھے کہ یوکرین کا بحران کس نے شروع کیا

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یوکرین میں

ایران اور روس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے: سی آئی اے کے ڈائریکٹر

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ 2000

ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز دینے کیلئے متعارف کرائی گئی: سرفراز بگٹی

?️ 14 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر

اسرائیل کی خصوصی آپریشن میں رسوا کن شکست!

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے گزشتہ ہفتے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ

سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید

?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے

اومیکرون کا قہر جاری، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں بہت تیزی

یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ

دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان

?️ 17 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے