?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں ان 4 اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ترسیل میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’امریکا جوہری پھیلاؤ اور اس سے وابستہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں اداروں کو ایگزیکٹو آرڈر (ای او) 13382 کے تحت پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’پاکستان کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس جوکہ ملک کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا ذمہ دار ہے اور دیگر ادارے جیسا کہ ایفیلیئٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیوٹ لمیٹڈ اور راک سائیڈ انٹرپرائز (جو بیلسٹک پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے لیے ساز و سامان کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں) کو ای او 13382 کے سیکشن 1 (اے) (ii) کے تحت نامزد کیا جا رہا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ’اس سیکشن کے تحت ایسی سرگرمیوں، لین دین یا ان میں ملوث ہونے کی کوشش شامل ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ان کی ترسیل کے ذرائع میں مادی طور پر حصہ ڈالتے ہیں یا ان میں کردار ادا کرنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں، اس میں پاکستان کی طرف سے ایسی اشیا کی تیاری، حصول، قبضے، ترقی، ترسیل، منتقلی یا استعمال کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں’۔
اس سے قبل ستمبر میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی فراہمی میں ملوث ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے پاکستان کے ساتھ مل کر شاہین تھری اور ابابیل سسٹم کے لیے راکٹ موٹرز کی ٹیسٹنگ اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز کے لیے آلات کی خریداری کے لیے کام کیا ہے۔
اسی طرح واشنگٹن نے اکتوبر 2023 میں چین کی 3 کمپنیوں کو پاکستان کو میزائل سے متعلق اشیا فراہم کرنے پر پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔


مشہور خبریں۔
سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف
نومبر
کیا امریکہ پاکستانی انتخابات کے بارے میں قرارداد پاس کر سکتا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ
جون
کیا امریکہ حماس کو روک پائے گا ؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ
جنوری
ایران کی اقتصادی تنہائی کے بارے میں بیسنٹ کا دعویٰ؛ واشنگٹن کی نفسیاتی جنگ جاری
?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ہم
ستمبر
کریملن کا روس اور امریکہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین موقف
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے واضح کیا ہے کہ
فروری
امریکی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی 2025 امریکہ کی عالمی برتری کے خاتمے کا باضابطہ آغاز
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی 2025 خود امریکہ
دسمبر
کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما
?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
فروری
قیصریہ رہائش کے بعد یروشلم میں بھی نیتن یاہو کا گھر خالی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کے مطابق ڈرون کے ذریعہ قیصریہ کو
نومبر