?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نےتاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور زور دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین کے تازہ نتائج پر شدید تشویش ہے، رپورٹ نے ایک بار پھر کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہے، کشمیر میں تقریباً 2,800 افراد کی پر من مانی گرفتاریاں کی گئی، گرفتار افراد میں صحافیوں، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبرداروں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کا جھنڈا لہرانے پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات پر تحفظات ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا او پی سی ڈبلیو رکن منتخب کر لیا گیا ہے، رواں ہفتے ایران کی سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی پاکستان آئے، پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر مشاورت ہوتی ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی تردید کی ہے، قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ پر بریفنگ دی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کے رجحانات پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی طرف اشارہ ہیں، پاکستان اس معاملے کا فالو اپ کر رہا ہے، ویانا میں غیر جانبدرا ماہرین کے اجلاس میں بھی اس معاملے کا فالو اپ کیا گیا، بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی ڈیٹا شئیر نہیں کررہا، بھارت کا آبی ڈیٹا طے شدہ طریقہ کار کے تحت شئیر نہ کرنا افسوناک ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کو تیسرے ممالک میں آباد کاری کے منتظر افغان شہریوں کے تاخیر کے عمل پر تحفظات ہیں، آباد کاری کے وعدے کرنے والے ممالک کو جلد از جلد افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنا چاہئے، پاکستان نے کئی بار ان ممالک کے ساتھ یہ معاملہ بار بار اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ، دہشتگردی اور دہشتگرد افغانستان میں آباد ہیں، دہشتگرد تنظیمیں پاکستان مخالف کاروائیوں میں مسلسل افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہیں، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان افغان طالبان ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں، پاکستان ثالثی کی کسی بھی ٹھوس پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
’انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے‘، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما
جون
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں سیول میں مظاہرے
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی مخالف جذبات اور غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت
جولائی
5 فروری یاد دلاتا ہے کسی 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
?️ 5 فروری 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5
فروری
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار
جنوری
جیل بھرو تحریک: پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے، وزیر داخلہ
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
کالاس یورپ کے لیے شرمندگی اور دنیا کے لیے باعثِ مذاق
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین کی اعلیٰ
جون
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا عمران خان کو مؤقف میں نرمی کا مشورہ، سیاسی مذاکرات پر زور
?️ 2 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے جیل میں قید سینئر رہنماؤں
جولائی
جرمنی پر آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے عوامی دباؤ میں اضافہ
?️ 21 ستمبر 2025جرمنی پر آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے عوامی دباؤ میں
ستمبر