الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی، ماحولیاتی تحفظ میں مدد اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی، الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت پر جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وفاق سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے ٹاپرز کو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی،حکومت ترجیحی بنیادوں پر روزگار کیلئے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مینٹی ننس کیلئے ایک مکمل ایکوسسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورالیکٹرک وہیکلز کی تقسیم اور اس میں حکومتی معاونت کے پورے طریقہ کار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے۔

انہوں نے حکومت کی الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی اور اس میں حکومتی معاونت والی اسکیم میں معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دینے اور الیکٹرک وہیکل کے حصول میں حکومتی معاونت کی اسکیم کے بارے عوامی آگاہی مہم چلانے اور مجوزہ اسکیم میں دی جانے والی الیکٹرک بائیکس، رکشوں و لوڈرز کے بہترین معیار اور ان کے سیفٹی معیار پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے صنعت کی موجودہ صورتحال اور عام آدمی کی ان تک رسائی کیلئے حکومتی معاونت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت الیکٹرک بائیکس، رکشہ اور لوڈر کے کم لاگت اور آسان شرائط پر قرض کے ذریعے حصول میں معاونت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس اور 3 ہزار سے زائد رکشے و لوڈرز کے آسان شرائط و کم لاگت حصول میں عوام کو حکومتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت فیڈرل بورڈ سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سطح پر اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم میں خواتین کا 25فیصد خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ آبادی کے تناسب سے باقی صوبوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کی بدولت ملک میں بیٹری بنانے والی 4 نئی کمپنیاں اپنے آپریشن کا آغاز کر رہی ہیں جس سے پاکستان میں نئے کاروباری مواقع اور روزگار ملے گا، وزیر اعظم نے اسکیم کے جلد اجرا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر

حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع

?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری کے احکامات

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم

وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے کیا اہم کام

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر

فلسطینی گروپوں کا غزہ کے لیے امریکی قرارداد کے خلاف انتباہ

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطینی گروپوں نے امریکہ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش

ترکی میں غلط معلومات پھیلانے پر تین سال کی قید

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ترکی کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب

امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت اور چوری کا بحران

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  فاکس نیوز نے اپنے ماہرین سے بات چیت میں امریکی

افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے