?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا، الیکشن اب 8 اکتوبر کے بجائے 14 مئی کو کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ نظرثانی شدہ شیڈول گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی 30 اپریل کی تاریخ کے بجائے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات اس سال جنوری میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد سے التوا کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن نے مارچ کے اوائل میں تجویز دی تھی کہ انتخابات 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان کرائے جائیں اور اس کے بعد صدر عارف علوی نے کمیشن کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔
اس تاریخ کا الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن بعد میں 22 مارچ کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن میں انتخابات کو 8 اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔
آج جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ اپنے 22 مارچ کے نوٹیفکیشن کو واپس لے رہا ہے اور 8 مارچ کے نوٹیفکیشن کو جزوی طور پر تبدیل کر رہا ہے۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
اپیلٹ ٹربیونل ان اپیلوں کا فیصلہ 17 اپریل تک کر سکتا ہے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل تک جاری کرنی ہوگی۔
کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی ایک اور نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 19 اپریل مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 20 اپریل تک امیدواروں کو نشانات تفویض کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے
اکتوبر
ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بہت جلد اس کو نیچے لے کر آئیں گے:مفتاح اسماعیل
?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم
جون
کورونا انفیکشن کی شدت اور انسانی جینز کے حوالے سے اہم تحقیق
?️ 13 جولائی 2021ہلسنکی(سچ خبریں) مارچ 2020 میں اکھٹے ہونے والے سائنس دانوں نے ایک
جولائی
یمن کی انصار اللہ سلامتی کونسل کی قرارداد ایک سیاسی کھیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ
جنوری
کیا بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں ؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ واحد ڈیموکریٹ نہیں
دسمبر
ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا
نومبر
شام کا ایران اور روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے ملک کی
فروری
دہشت گردوں اور موساد کے خلاف میزائل حملہ کر کے ایران کیا کہنا چاہتا ہے؟عطوان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی تجزیہ کار نے شام اور عراق میں
جنوری