الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو انتخابات کرانے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو  ضمنی انتخابات ہوں گے جن کے لیے 6 فروری سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔

جن اراکین کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان، نور الحق قادری، راجا خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، اسد عمر، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، شیخ رشید احمد، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنااللہ خان مستی خیل، محمد حماد اظہر، شفقت محمود خان، ملک محمد عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمٰن، عالمگیر خان، علی حیدر زیدی، آفتاب حسین صادق، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون اور محمد قاسم خان سوری شامل تھے۔

اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جن حلقوں پر انتخابات کرانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں یہ شامل ہیں۔

  • این اے 04 سوات 3
  • این اے 17 ہری پور 1
  • این اے 18 سوابی 1
  • این اے 25 نوشہرہ 1
  • این اے 26 نوشہرہ 2
  • این اے 32 کوہاٹ
  • این اے 38 ڈی آئی خان 1
  • این اے 43 خیبر 1
  • این اے 52 اسلام آباد 1
  • این اے 53 اسلام آباد 2
  • این اے 54 اسلام آباد 3
  • این اے 57 راولپنڈی 1
  • این اے 59 راولپنڈی 3
  • این اے 60 راولپنڈی 4
  • این اے 62 راولپنڈی 6
  • این اے 63 راولپنڈی7
  • این اے 76 جہلم 2
  • این اے 97 بھکر 1
  • این اے 126 لاہور 4
  • این اے 130 لاہور 8
  • این اے 155 ملتان 2
  • این اے 156 ملتان 3
  • این اے 191 ڈیرہ غازی خان 3
  • این اے 241 کورنگی کراچی 3
  • این اے 242 کراچی ایسٹ 1
  • این اے 243 کراچی ایسٹ 2
  • این اے 244 کراچی ایسٹ 3
  • این اے 247 کراچی ساؤتھ 2
  • این اے 250 کراچی ویسٹ 3
  • این اے 252 کراچی ویسٹ 5
  • این اے 254 کراچی سینٹرل 2
  • این اے 256 کراچی سینٹرل 4
  • این اے 265 کوئیٹہ 2

خیال رہے کہ 17 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

اسپیکر کی جانب سے جن اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے ان میں 33 ارکان کے ساتھ ساتھ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین بھی شامل تھیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے تین روز بعد ہی 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فوری طور پر انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔

اسمبلی سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے کے فیصلے کا اعلان پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 11 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف کے انتخاب سے چند منٹ قبل اسمبلی کے فلور پر کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان

کیا قطر کی ثالثی یمن جنگ کو ختم کر دے گی؟

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سعودی اور اماراتی اتحاد کی جانب سے امریکی اور یوروپی ہتھیاروں

بین الاقوامی قانون میں مغربی دھوکہ ناقابل برداشت: پیوٹن

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ

ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی 

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس

سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے، فیصلہ کریں، رشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ

?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے

عرب دنیا میں امریکہ کے خلاف غصہ کیوں بڑھ رہا ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر کو عرب دنیا کے سفارتی ذرائع سے سخت

حماس نے صیہونیوں کی خطرناک حرکتوں کے بارے میں خبردار کیا 

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قدس امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے