?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت دیگر وجوہات کے سبب قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حلقوں سے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کے بعد ہو گا۔
حلقہ این اے۔88 خوشاب، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔18 گھوٹکی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پرتشدد واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور متعلقہ حلقوں کے نتائج روک لیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے۔88 خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشنوں کے مواد کو ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ہجوم نے جلا دیا تھا، ان پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس۔18 گھوٹکی میں نا معلوم افراد نے 2 پولنگ اسٹیشنوں کا پولنگ میٹریل چھینا تھا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس۔18 گھوٹکی کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی 15فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں پی کے۔90 کوہاٹ کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے، پولنگ میٹریل چھینے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا، پی کے۔90 کوہاٹ میں دہشت گردوں نے 15 پولنگ اسٹیشنوں کا میٹریل تباہ کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔242 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ریجنل الیکشن کمشنر کو تین دن کے اندر کمیشن کو تحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی فوجیوں کی قتل گاہ کہاں ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی صحافی نے غزہ کی پٹی کے خطرناک ترین علاقوں
دسمبر
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
?️ 11 جنوری 2023لاہور:(سچ خبریں) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے
جنوری
مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل
?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ
جون
امریکی ماں کا اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کے لیے طنزیہ پیغام
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں ورچوئل نیٹ ورکس پر ایک ماں کی تصاویر شائع
اپریل
برازیل کے صدر کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر کڑی تنقید
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صدارتی عمارت اور برازیل کی نیشنل کانگریس پر مظاہرین اور انتخابات
جنوری
اسرائیلی نیویں، یاسین 105 راکٹ سے تباہ
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
جولائی
اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار
?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار معروف عرب تجزیہ
اکتوبر
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام
اپریل