?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔
میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب کے 49 اور خیرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 21، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 11 اور مسلم لیگ (ق) کے پانچ ارکین ہیں۔
دستاویز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک، ایک رکن ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد بھی ایک، ایک ہے۔
دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا تاہم 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔
بعد ازاں، مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ’بلے‘ کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
?️ 9 مارچ 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں درج
مارچ
نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے صہیونیوں کے مظاہرے
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے ہی دائیں بازو کی لیکود
جون
اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی
اپریل
امریکہ میں ویزوں کی منسوخی کی نئی لہر
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی خطرہ کا بہانہ بنا کر
دسمبر
غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے:صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا رپورٹ کے مطابق، حماس کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس
جنوری
اسرائیلی باشندے بیرونی پاسپورٹ کے حصول کے لیے سرگرداں
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار گلوبس نے جمعہ کے روز شائع ہونے والی
ستمبر
بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟
?️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں فلمی دنیا
مارچ
بالی ووڈ سپر اسٹار کو سانپ نے کاٹ لیا
?️ 26 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اور معروف سپر اسٹار سلمان خان
دسمبر