🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی پی پی 32 سے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی اور این اے 64 گجرات سے ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کرلی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
اس موقع پر قیصرہ الہٰی اور پر ویز الٰہی کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل نے دلائل دیے کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 47 ہماری عدم موجودگی میں تیار کیا، میری امیدوار قیصرہ الہٰی کو ایک لاکھ 36 ہزار ووٹ ملے، ہم فارم 45 کے تحت جیتے ہوئے تھے لیکن فارم 47 میں مخالف کو جتوا دیا گیا۔
ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں جائیں ہم دیکھتے ہیں۔
وکیل نے جواب دیا کہ سیکشن 8 کے تحت تمام اختیارات آپ کے پاس ہیں، سیکشن 92 کے تحت ہماری موجودگی میں فارم 47 تیار کریں۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ کے پاس راستے کھولے ہیں، ہم ہدایات دیں گے، ممبر خیبر پختونخوا نے دریافت کیا کہ مجھے بھی سمجھا دیں کہ ہمارے اختیارات کیا ہیں؟ آپ کتاب کھولیں اور سیکشن پڑھیں۔
ممبر بلوچستان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حلقوں کا فارم 47 تو جارہی ہوچکا ہے، وکیل نے بتایا کہ 247 پولنگ اسٹیشنز پر ہماری لیڈ تھی۔
اس پر ممبر کمیشن نے دریافت کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ فارم کی دوبارہ تشکیل میں جائیں؟
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی پی 32 اور این اے 64 سے متعلق دونوں درخواستیں منظور کرلی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے ہٹلر کی پالیسی اپنائی
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق مشیر نے معنی خیز بیانات میں کہا کہ
مئی
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی اہم رپورٹ، متعدد ممالک نے خدشات کا اظہار کردیا
🗓️ 31 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے
مارچ
مجھ سے رابطے کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
🗓️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وفاقی
اکتوبر
عائزہ خان ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت میں کامیاب ہوگئیں
🗓️ 28 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام کے
مئی
حماس کا سینیئر صہیونی کمانڈر کے زخمی ہونے پر رد عمل
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج جمعرات کو مغربی
جون
بجلی بلوں پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
🗓️ 30 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی
اگست
فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات
دسمبر
الشفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال
نومبر