?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن میں مشین استعمال ہونے کے حوالے سے اور کون سی مشین استعمال ہو گی؟ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ ہمیں الیکشن میں یہ ساڑھے 3 سے 4 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تمام انتخابات متنازعہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہارنے والا مانتا نہیں ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پریذائیڈنگ آفیسر کنٹرول کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشین کے ذریعے ووٹ مسترد نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں یہ ساڑھے 3 سے 4 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مشین کلوز ہونے کے بعد دوبارہ ایکٹویٹ نہیں ہوسکے گی۔
پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ اس مشین میں وائی فائی یا بلیو ٹوتھ نہیں ہے اور ایسا اس لیے ہے تاکہ یہ کسی اور سسٹم کے ساتھ کنیکٹ نہ ہو سکے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پہلے اسٹمپ نہ لگنے اور دیگرایشوزکی وجہ سے ووٹ ضائع ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مشین پروکیورمنٹ کی ذمہ داری بھی الیکشن کمیشن کی ہو گی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہ کہناہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے۔انہوں نے کہا الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحدآپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی
اکتوبر
جرمن فوج کا نیا پروکیورمنٹ پلان امریکہ سے آزادی پر مرکوز ہے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: جرمن فوج نے ملک کی پارلیمانی بجٹ کمیٹی کے لیے
ستمبر
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام
?️ 18 اپریل 2023 کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل
اپریل
اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے
جولائی
کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے
اگست
سعودی اتحاد جنگ بندی پر کاربند نہیں: یمنی عہدہ دار
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے
اپریل
نیتن یاہو کا قطر کے لیے بیان
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے
فروری
الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ بندش کو نتائج میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرنیٹ
فروری