?️
واشنگٹن ﴿سچ خبریں﴾ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا کہ بھارت نے آئنی دفعہ ۳۷۰ کو ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حصوں کے کو زبردسی اپنے ساتھ منسلک کر لیا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے پاکستان کے نمائندے نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ضروری ہے
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیس کیپنگ آپریشنز کی خصوصی کمیٹی کے 2021 کے سیشنز کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی موجودہ حکمت عملی کی کوتاہیوں پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ظاہر ہے، سیاست ہر چیز پر حکومت کرتی ہے’۔منیر اکرم نے کہا کہ ہم جن نئے خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں ان کی سیاسی وجوہات اور حتمی طور پر سیاسی حل بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘پیس کیپنگ کے پاس ایسے تنازع، شورشوں اور سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو حل کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اختیار نہیں’۔
تنازع کشمیر کو سب سے پہلے 1948 میں اقوام متحدہ میں لایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ حل طلب نہیں رہا ہے حالانکہ اس سے پہلے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان دو جنگیں اور سیننکڑوں سرحدی تصادم ہوچکے ہیں۔
اگست 2019 میں بھارت نے غیرقانونی طور پر زبردستی جموں و کشمیر کے مقبوضہ حصوں کو اپنے ساتھ منسلک کردیا تھا جس سے جنوبی ایشیا کی دو جوہری قوتوں کے درمیان ایک خطرناک تعطل پیدا ہوگیا تھا۔
فلسطین کا تنازع اس سے بھی پرانا ہے کیونکہ اسے 1945 میں اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا تھا اور ابھی تک یہ حل نہیں ہوا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ ‘سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی برادری متعدد دیرینہ تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے، جیسے جموں وکشمیر کا تنازع’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘حالیہ برسوں میں تنازع پھیلا ہے اور مزید بڑھا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے’۔
مشہور خبریں۔
پی آئی اے کا کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ
?️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے
اپریل
افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے: طاہر اشرفی
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور
اگست
اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
وزیر کی ملاقاتوں سے ’مفاہمتی مذاکرات‘ کی جانب بڑھنے کا اشارہ
?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نگران حکومت تمام
اکتوبر
چوروں کا سردار
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے محمد بن سلمان کی ملکی اور خارجہ
جنوری
اٹلی: یوکرائن کی جنگ اس سال ختم نہیں ہوگی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اطالوی وزیر خارجہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ
اگست
صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب
مارچ
ہسپتال میں 3 فلسطینی نوجوان صیہونیوں کے ہاتھوں شہید
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین کے ابن سینا اسپتال پر
جنوری