?️
واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا۔واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا، علاقے کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا، میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی، کل ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 54 سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ، اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے ذاتی دوست ہیں وہ اس وقت مشکل سے گزر رہے ہیں ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہوتا ہے، میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتا اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگوں گا۔
نثار علی خان کہاکہ جونیجو دور حکومت میں ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ دلایا ، اس حلقے میں بڑا ہسپتال بنایا ، عوام کی خدمت کی ، سکول و کالجز بنوائے ، بجلی سوئی گیس کے منصوبے میرے دور میں مکمل ہوئے اور انشاللہ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا چوہدری نثار علی خان نے کامیاب جلسے پر حاجی ایوب صراف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 8 فروری کو کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ٹیکسلا شہریوں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر میزبان تقریب حاجی محمد ایوب صراف، شیخ ساجدالرحمن، شیخ ذیشان سعید، شیخ احرم ذیشان، سید عمران حیدر نقوی شہزادہ، ملک سعید نواز، سردار راقب زمان خان، ابراھیم یوسف خان، رانا عمر، نعمان احترام، یاسر بٹ، چوہدری علی صفدر، شیخ سمیر،ملک نثار اعوان ،عمر ایوب، ابو بکر ایوب،فیضان جاوید اف جمیل اباد سمیت دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔


مشہور خبریں۔
ہیومن رائٹس واچ کی صیہونی حکومت کے جابرانہ اقدامات پر تنقید
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے
دسمبر
ایران نے ثابت کیا کہ وہ ٹرمپ کو روک سکتا ہے؛ بی بی سی رپورٹر کا دعویٰ
?️ 17 اپریل 2026سچ خبریں:بی بی سی کے صحافی ٹام بیٹمین کے مطابق ایران نے
اپریل
سوئٹزرلینڈ کی پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات
مئی
فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ
ستمبر
موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا تحفظ ہے: وزیر اعظم
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں
اگست
اسرائیل کو بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے/میزائل دفاع کی چار تہوں سے گزرنے پر گہری تشویش ہے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی
مئی
عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہ بیٹھنے کا اعلان
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
اپریل
یوکرین پر ٹرمپ کا 28 نکاتی منصوبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 نومبر 2025 کو کیف کو
نومبر