افواج پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 10 مئی کا مقابلہ پاکستان نے 0-6 سے جیت لیا، افواج پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ یہ تقریب جنگ کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی، آج ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے، آج سبز ہلالی پرچم سربلند ہے، نئی نسل میں وطن کیلئے جذبہ دیکھ کر دلی خوشی اور اطمینان ہوا۔ جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ تعداد اور وسائل میں ہم سے بڑا تھا، افواج پاکستان نے جنگ لڑی اور قوم نے ان کو سپورٹ کیا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، آج تمام پاکستانیوں کو خود پر فخر ہے، ہم صرف جنگ نہیں جیتے بلکہ تمام بچوں کا مستقبل روشن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کہتی تھی بچوں کو اداروں کے خلاف نفرت اور تقسیم سکھائی جا رہی ہے، ہم نے شاہراہوں پر جہازوں کے ماڈل تاریخ یاد رکھنے کیلئے لگائے گئے، ماضی میں ہمارے جہازوں کے ماڈلز کو آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی، آگ لگائی گئی۔ آج پاک فضائیہ کے جوانوں نے ہی رافیل کو مار گرایا، آج پاک فضائیہ کے طیاروں اور پائلٹس نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، آج یہ افواج قربانیاں نہ دیتیں تو جنگ میں فتح کیسے ملتی؟ فوجی وردی کی تضحیک کی گئی، مذاق اڑایا گیا، آج اس ہی وردی کو پہن کر افواج کے جوان سرحدوں پر شہید ہوئے ہیں، آپ بچوں نے اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا۔

انہوں نے کہا کہ غازیوں کی خیریت دریافت کرنے خود سی ایم ایچ لاہور گئی، غازیوں سے کہا آپ نے جان خطرے میں ڈال کر وطن کی حفاظت کی ہے، مجھے ایک غازی نے کہا سوجانیں بھی ہوتیں تو وطن پر قربان کر دیتا، نوازشریف نے کہا تھا ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، آج ثابت کر دیا کہ ہم 9 مئی والے نہیں بلکہ 28 مئی اور 10 مئی والے لوگ ہیں۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف کو کہا گیا آپ پر مختلف پابندیاں لگ جائیں گی، نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت کہا یہ میرے وطن کے دفاع کا معاملہ ہے، آج مخالف ملک پاکستان پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، دشمن کو معلوم ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ہم نے 28 مئی کو مقابلہ 5-6 سے جیتا ، ہم نے 10 مئی کو مقابلہ 0-6 سے جیتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہاں موجود بچے 28 مئی اور 10 مئی والوں کے جاننشین ہیں، آرمی چیف، ایئرچیف، نوازشریف اور فتح میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں نے کہا تھا آپ نے نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا، آپ کا ہر اٹھنے والا قدم ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے ہونا چاہئے۔ آپ نے کسی کا آلہ کار نہیں بننا بلکہ وطن کی بہتری کیلئے لبیک کہنا ہے، آپ نے نفرت کی سیاست کو رد کیا ہے، آپ نے تقسیم کی سیاست کو رد کیا ہے، آپ نے دنیا کو بتادیا کہ مشکل کے وقت افواج اور ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کہاں قید رکھا گیا اور جیل میں کیسا سلوک ہوا؟ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ساری روداد سنادی

?️ 7 اکتوبر 2025عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا شکریہ ادا کیا

?️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے

صدر کے استعفی یا آرمی چیف کے صدارت سنبھالنے کا کوئی امکان نہیں۔ وزیر داخلہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا

امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب

ہم سب کے ذمہدار نہیں ہیں: میکرون

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں فرانسیسی صدر ایمانوئل

لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں

فواد چوہدری کا ایک بار پھر معافی مانگنے کا اعلان؛ کیوں؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والو ں کو ذلیل کر دیا ہے:جہاد اسلامی کے رکن

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رکن نے مزاحمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے