افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، اُنہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل نے فاتحہ خوانی کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں، دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس پر مبنی جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے بریفنگ لی۔

اِسی طرح فیلڈ مارشل کو جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران اُن کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی۔ اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے، سرحد پار سے آنے والے خطرات کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے

نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز

عربی مشہور اخباروں کا عرب ممالک کو ایران کے بارے میں مشورہ

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اہم علاقائی اور عالمی حیثیت نیز اس ملک

مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی

?️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل

اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ

?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر

فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں

ترکی اور شامی کردوں کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری

?️ 5 جون 2025سچ خبریں:المانیتور نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے 2023 سے شامی

حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار

?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے