افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی ڈھکی چھپی نہیں۔ طارق فضل چودھری

طارق فضل چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف جاری دہشت گردی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی، ریاستِ پاکستان کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں معصوم جانوں کا خون بہانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان دہشت گردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی پختون روایات سے، یہ عناصر اپنے خودساختہ نظریات کی تکمیل کیلئے انسانیت کی ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ افغان سرزمین کو فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، مگر اس کے برعکس پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت اور دراندازی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستِ پاکستان واضح کرنا چاہتی ہے کہ قومی سلامتی، وقار اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر سیاسی وابستگی اور مفاد سے بالاتر ہے، اس جنگ کا جواب مکمل قومی اتحاد، عوامی حمایت اور فولادی عزم سے دیا جائے گا، ہماری سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کی مکمل تائید کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کے مذموم عزائم کا مقابلہ کریں، پاکستان کے خلاف ہونے والی اس دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان کے امن، خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قوم متحد ہے، افواج مستعد ہیں، ہر قربانی کا حساب لیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ہمارا مقصد فلسطینی ریاست کا قیام ہے: جرمنی

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک

سعودی وزیر خارجہ کو افغانستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے

جانسن کا سیاست سے مستقل ریٹائرمنٹ پر غور

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    جب کہ برطانیہ میں سیاسی بحران کے بارے میں

بائیڈن نے اس بار اپنے کوٹ پر پرندے کو سبوتاژ کرنے کے بعد طنز کیا

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے سائبر اسپیس صارفین، میڈیا اور

ہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، اس پر کسی قیمت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت

افغان صدر کی طالبان کو نصیحت

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے

غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے