افغان خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا، کسی کے کہنے پر کسی ملک سے تعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں کرسکتے، افغانستان کا فیصلہ مقامی فریقین کو بیٹھ کر طے کرنا ہے تاکہ خونریزی نہ ہو،افغان امن عمل میں بطورسہولت کار کسی ملک نے اتنا متحرک کردار ادا نہیں کیا جتنا پاکسان نے کیا ہے، اگر اب یہ کردار کوئی اور بھی کرے تو ہمیں اعتراض نہیں کیونکہ پاکستان کے مفادات افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی افغانستان کی صورتحال سے متعلق خصوصی ٹرانسمیشن سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ افغانستان نے ابھی بہت سے مراحل سے گزرنا ہے، امریکہ نے افواج کے انخلا ء کا فیصلہ کر لیا، اب طالبان اور افغان حکومت کو مل بیٹھ کر ایسا فیصلہ کرنا چاہیے کہ معاملہ خونریزی کی طرف نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو ہوگا، ہم پرامن حل کے اس لیے بھی خواہشمند ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ طالبان نے خود کو میدانِ جنگ میں منوایا اور اب وہ جنگی قوت استعمال کرکے آگے بڑھ رہے ہیں، انہیں قابض طاقت کے نکلنے کے بعد جگہ ملی، اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ حصے پر اپنا اثر قائم کررہے ہیں اور موجودہ صورتحال بھی اسی کی غمازی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ معاملہ خون ریزی کی طرف نہ جائے، پاکستان کو افغان عمل سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، اگر کوئی سہولت کاری کرے تو اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب طالبان کا افغان حکومت میں شامل ہونا مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ وہ اب حکومتی شراکت داری کے موڈ میں نہیں ، افغان فریق مل بیٹھ کر ایساحل نکالیں جو سب کو قابل قبول ہو، افغان طالبان کا جنگ میں ہاتھ اوپر ہے، آج طالبان جس پوزیشن میں ہیں انہوں نے گزشتہ بیس سالوں میں خود کو اتنا طاقتور نہیں دیکھا تھا۔انہوںنے کہا کہ سوال یہ ہے کہ افغان طالبان کیاپھرعلیحدگی میں جاناچاہتے ہیں، اگر وہ چاہتے ہیں کہ تعلقات بحال رہیں تو پھر بات چیت کی گنجائش موجود ہے، پاکستان سے زیادہ افغان امن عمل میں بطورسہولت کار کسی ملک نے اتنا متحرک کردار ادا نہیں کیا، اگر اب یہ کردار کوئی اور بھی کرے تو ہمیں اعتراض نہیں کیونکہ پاکستان کے مفادات افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ اس بات کو ذہن سے نکال دیں کہ امریکہ کو اڈے دینے کی کوئی پیشکش کی جارہی ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ بغیر کسی شرط کے تمام شعبوں میں تعلقات کی بہتری کا خواہشمند ہے اور امریکہ کی بھی یہی خواہش ہے، امریکہ سے مختلف معاملات اور تعلقات میں بہتری پر بات چیت جاری ہے، ہم نے اپنا نقطہ نظرسامنے رکھنا ہے اور دیکھنا ہے کتنی چیزیں ہمارے لیے قابل قبول ہیں۔

جب خلا پیدا ہوگا تو کوئی نہ کوئی جگہ لینے کے لیے تو آئے گا ، یہی وہ خانہ جنگی کی صورت حال جسے ہم روکناچاہتے ہیں، ہم کسی کے کہنے پر کسی اور ملک سے تعلق کی نوعیت نہیں بدل سکتے، حتی کہ چین بھی کسی سے تعلق رکھنے یا ختم کرنے کا نہیں کہہ سکتا، پاکستان میں دفاعی حکومت عملی کی کمی تھی مگر گزشتہ سالوں پر اس پر کام ہوا، بدلتی صورت حال میں جیواکنامک کو لے کر چلنا اہم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اچھی خبریہ ہے کہ امریکی بھی اب پیچھے کے بجائے آگے چلنے کی بات کر رہے ہیں مگر بری خبریہ ہے اعتمادکی کمی ایک دم سے ختم نہیں ہوگی، اس میں وقت ضرور لگے گا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔

اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک

?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ

پہلے امریکی پوپ "لیو” نے قوم پرست پالیسیوں پر تنقید کی

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: پوپ لیو نے آج کسی مخصوص ملک یا قومی رہنما

سلامتی کونسل صیہونی جنگی جرائم میں شریک، عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی

?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسل‌کشی کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی

جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے لیے ٹونی بلیئر کا منصوبہ

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹونی بلیئر کے غزہ پٹی کے مستقبل کے لیے تجویز کردہ

دھماکے کے وقت چینی سفیر وہاں موجود نہیں تھے:دفتر وزیر خارجہ

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر

غزہ کی ہولناک صورتحال ؛ پوررپ بھی بولنے پر مجبور

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک صیہونی وزیراعظم

اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے