?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چمن پر افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد افراد کا زخمی ہونا افسوسناک اور شدید قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں‘۔
قبل ازیں دفتر خارجہ نے چمن میں افغان فورسز کی بلااشتعال گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہونے سے روکا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے ضلع چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے/مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ و گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی بارڈر فورسز نے جارحیت کے خلاف مناسب جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) چمن عبداللہ علی کاسی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ چمن میں پاک-افغان سرحد پر افغانستان سے ایک مارٹر گولہ پھینکا گیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔
ڈی جی پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پاک-افغان سرحد پر بلوچستان کے ضلع چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اورراکٹ باری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امید ہے وفاقی حکومت سفارتی سطح پر اس مسئلے کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعلی بلوچستان کا ضلعی انتظامیہ چمن کو متاثرہ شہریوں کو بھرپور معاونت کی فراہمی، سول ڈیفنس کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد و رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا
?️ 16 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے تازہ ترین دہشت گردی کی
جولائی
وزیر اعظم نے بھارتی فیلم کی کلیپ شیئر کر کے ڈیلیٹ کیوں کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر
اپریل
امریکہ کا داعش کے رہنماؤں کو عراقی جیلوں سے نکالنے کا منصوبہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے ایک رکن نے داعش
فروری
آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی،خرم دستگیر
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے
جنوری
امریکہ شہید سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا:ترک ماہر قانون
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری
اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا؛سابق امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:سابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتو میلر نے اعتراف کیا
جون
امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی کوشش میں
?️ 21 دسمبر 2025امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی
دسمبر
شام کے خلاف ناپاک امریکی عزائم
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت
اپریل