🗓️
سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے ڈائریکٹر نے افغانستان کی صورتحال پر ایرانی سپریم لیڈر کے حالیہ ریمارکس کو عین حقیقت پر مبنی ، واضح اور خطے سے امریکی فوجیوں کے شرمناک انخلا کی جانب براہ راست اشارہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای کا موقف ایک موثر دلیل پر مبنی ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی ایران کا محاصرہ کرنے کے لیے ہے۔
پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے ڈائریکٹر محمد آصف نور نے اسلام آباد میں ایرنا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ ایران میں پالیسی کی تشکیل میں آیت اللہ خامنہ ای کا اہم کردار ہے اور وہ خارجہ پالیسی کے اہم مراحل کی تصدیق کے لیے روحانی اختیار کا ایک ذریعہ ہیں۔
انھوں نے ایران کے صدر 13 ویں کابینہ اور اراکین کے ساتھ پہلی ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر سپریم لیڈر کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ رہبر ایران نےاپنی حالیہ تقریر میں 20 سال بعد افغانستان سے شرمناک امریکی انخلاء کا صحیح طور پر تبصرہ کیا جو اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران افغانستان کے ماضی ، حال اور مستقبل کو نظر میں رکھتے ہوئے طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کو دیکھتا ہے ۔
پاکستانی سفارتی سنٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں جبکہ لوگ اور ممالک ایک جیسے رہتے ہیں، انہوں نے ایک اہم پالیسی کی طرف بھی اشارہ کیا کہ حکومتوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کی نوعیت بھی ایران کے ساتھ ان کے تعلقات کی نوعیت پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ سچ ہے کہ یہ ایران ایک آزاد حکومت کے طور پر کام کرتا ہے جواس ملک کی حکومت کے ساتھ دوسرے ممالک کی حکومتوں کے رویے پر ردعمل کو ظاہر کرتا ہےنیزبین الاقوامی نظام بھی ایسا ہی کرتا ہے،تہام یہاں یہ کہنا ضروری ہے کہ امریکہ نے افغانستان کی آزادی کو چھیناہے اور ہمیشہ مخالف قوتوں کی حمایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے پاس دشمن پر مزید حملوں کا منصوبہ ہے: یمن
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی انقلاب کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ
مارچ
ایک روسی میزائل پریگوزن کے طیارے سے ٹکرایا
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعرات کو امریکی حکام کا حوالہ
اگست
پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر دیا ہے
🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا وفاقی
دسمبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
یوکرین بحران کا آغاز کرنے والا امریکہ ہے:چین
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ
جنوری
سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
🗓️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد
استنبول میں اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کے روز ترک نوجوانوں کا ایک گروپ زورلو ہولڈنگ کے
جنوری
پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری
🗓️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان
فروری