🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،موجودہ صورتحال پورے خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، دنیا افغانستان کے معاملے پرغفلت نہ برتے، اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جو کہتا چلا آرہا ہے آج اس کو پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان کہتا آرہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وہاں اس وقت شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مالی مشکلات ہیں، بینکنگ سسٹم نہیں چل رہا، دنیا کو افغانیوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ دنیا افغانستان کے معاملے پرغفلت نہ برتے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں، افغانستان کے اپنے وسائل کومنجمد کردیا گیا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائیں۔ہم تاریخ کے اس دہانے پرکھڑے ہیں صحیح قدم اٹھایا توخوشحالی کا دور آسکتا ہے، اگر اس وقت ہم نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو خطہ بری طرح متاثر ہوگا،
پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس جائیں، مہاجرین تب واپس جائیں گے جب افغانستان میں استحکام ہوگا، مہاجرین تب واپس جائیں گے جب افغانستان میں روزگار ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات
مارچ
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی الاقصی شہداء بٹالین کے 3 ارکان شہید
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز فلسطینی مزاحمتی تحریک
فروری
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
🗓️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
تحریک انصاف نے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور ترقی کے لئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں: محمد سرور
🗓️ 15 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحریک
مارچ
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
یمنی مزاحمت کو روکنے کا امریکی منصوبہ کیا ہے؟
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے باب المندب میں صیہونی
مئی
گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج
🗓️ 22 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے
جون