?️
لاہور (سچ خبریں) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر وزیر ریلوے نے خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے، کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان اُن ممالک میں سے نہیں جو اپنی سرحدوں پر سمجھوتہ کرلیں، پاکستان نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو ترجیح دی ہے، اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ضرور دیا جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ امن کی خواہش کمزوری نہیں، طاقت کی علامت ہے، وطنِ عزیز کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
فاکس نیوز کے اینکر وزیر دفاع مقرر؛ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے
نومبر
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا
?️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
نومبر
وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
?️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ
مئی
متنازع لبنانی شخصیت انتخابات کیوں نہیں لڑتی؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کو لبنان کے
اکتوبر
براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر
اپریل
پاکستانی اخبارات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی عکاسی،ایران ہرگز امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا
?️ 24 ستمبر 2025پاکستانی اخبارات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی عکاسی،ایران ہرگز
ستمبر
وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد
فروری
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری