افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ وزیراعظم اور آئی ایس آئی سربراہ نے پوری دنیا پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کےسہولت کار ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان کے سفیر کی بیٹی ہماری بیٹی ہے، وزارت داخلہ و خارجہ کا جو مؤقف ہے وہ پوری پاکستانی قوم کامؤقف ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، شہریوں سےگزارش ہےکہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا سے نجات کے دو ہی راستے ہیں، اللہ تعالی کی ذات پر توکل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور  ویکسین لگوانا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین لگوانا جائز ہے،  نمائندہ خصوصی نے علماکرام سے اپیل کی کہ نماز کے اجتماعات میں کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے بیان کریں۔طاہراشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالےسےتمام مکاتب فکر کے علما،مشائخ کےساتھ رابطے میں ہیں۔ عید کے بعد محرم میں امن وامان کے حوالےسے علما کا وفد پنجاب بھرکا دورہ کریگا، وفد 26 جولائی کو وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرےگا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی حکومت نےحج کیلئے جو اقدامات کیے اس پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن کے سہولت کار ہیں،وزیراعظم اور آئی ایس آئی سربراہ نے پوری دنیا پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا ہے، مستقبل کےمعاملات پر ہماری وزارت خارجہ کی پوری نظر ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار

کوئی بھی طاقت وینزوئلا کی آواز خاموش نہیں کر سکتی؛ مادورو کا امریکہ کو پیغام

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے

جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں:شیخ رشید

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

میرواعظ کا حضرت شیخ العالم ؒ کو خراج عقیدت

?️ 17 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ

ایران میں صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آج ایک مضمون ایران میں صدارتی

امریکہ میں خونی ہالووین کے دوران 2 ہلاک 5 زخمی

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے سنیچر کی شام مقامی وقت کو بتایا

مشہور ہسپانوی عجائب گھر سے صیہونیوں کا خارجہ

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:یورپ میں صیہونی حکومت کے خلاف بڑھتی عوامی ناراضگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے