?️
لاہور(سچ خبریں) بین الاقوامی امور کے ماہر ، کالمسٹ ، پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر منور صابر نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے امریکا اور پاکستانی مارخورنے انڈیا کو شکست دی، انڈیا افغانستان میں اجارہ داری کیلئے پوری طرح ملوث تھا، امریکا سے زیادہ ذلت بھری شکست ہندوستان کو ہوئی ہے،ایران افغانستان نے ایک دوسرے کو قبول کرلیا، پاکستان اور چین بھی ساتھ ہیں اس لیے اب خطے میں امن قائم ہوگا۔
انہوں نے افغانستان اور خطے کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پہلے سے بہت بہترجگہ پر کھڑا ہے، کیونکہ اس کے ہمسایہ ممالک پاکستان، چین اور ایران بھی بہتر جگہ پر کھڑے ہیں فی الحال ابھی اس میں سنٹرل ایشیاء کو شامل نہیں کرتے۔
بات یہ ہے کہ بین الاقوامی طور پر میڈیا امریکا کے کنٹرول میں ہے، حتیٰ کہ ہمارے جیسے ممالک کے ٹی وی چینلز بھی ان کے زیراثر ہوتے ہیں، اس لیے اس بات کو زیادہ جشن کی طرف نہیں لے کرجاتے یا امریکا کی شکست کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں،دال روٹیاں چونکہ مل رہی ہوتی ہے اس لیے ان کو تھوڑی مشکل ہوتی ہے، افغانستان میں امریکا کی شکست پاکستان کی ہی فتح نہیں، بلکہ ایران اور چین کی بھی فتح ہے،یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ ایشیاء کی جیت ہے، امریکا کو ایشیاء میں دوسری بڑی شکست ہوئی ہے، پہلی شکست کی وجہ ویتنام تھا، وہ بھی ایشیاء میں تھا اب دوبارہ بھی ایشیاء میں شکست ہوئی ہے، نظام حکومت سے متعلق کہتا ہوں کہ مغرب کا اپنا نظام اور اپنا ایجنڈاہے وہ اس کی تبلیغ کرتے ہیں،دنیا میں کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ جمہوریت ہوگی تو ملکوں میں استحکام ہوگا، اگر جمہوریت کی وجہ سے ملکوں میں ترقی اور استحکام ہوتا تو چین اور روس کبھی ترقی نہ کرتے، ملکوں کے اندر خوشحالی اور استحکام سب سے پہلے انصاف اور پھر تعلیم کو ترجیح دینے سے آتا ہے، چین کا موجودہ صدر تاحیات ہے، افغانیوں نے دنیا میں باضابطہ اعلان کردیا ہے، اس کے بعد 31اگست 2021کے بعد دنیا بائی پولر ہوگئی ہے، روس کے ٹوٹنے کے بعد دنیا یونی پولر ہوئی تھی ایک افغانستان31اگست 2021کے پہلے کا تھا ایک افغانستان اب 2021کے بعد کا بنے گا،جس طرح افغانستان کے اندر افغانستان کی جیت ہے۔
افغانستان میں طالبان نے امریکا کواور پاکستان کے مارخورنے انڈیا کو شکست دی، انڈین افغانستان میں پوری طرح ملوث تھا، امریکا سے بڑی ذلت بھری شکست ہندوستان کو ہوئی ہے، بائی پولر دنیا کے اندر بڑی سادہ سی بات ہے کہ دنیا میں روائتی حریف ایک ہی ہے، وہ مشرق اور مغرب کی ہے، مشرق چین کی قیادت میں ابھر رہا ہے، افغانستان میں امریکا نے آگ کی بھٹی جلائی ہوئی تھی لیکن اب ٹھنڈی ہوگئی ہے، ماضی میں شیعہ سنی کی وجہ سے ایران اور افغانستان کی نہیں بنتی تھی اب دونوں نے ایک دوسرے کو قبول کرلیا ہے، اس طرح پاکستان اور چین بھی ساتھ ہے اور خطے میں امن چاہتے ہیں، اس لیے اب خطے میں امن قائم ہوگا۔


مشہور خبریں۔
معاریو: اسرائیل شام کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کر رہا ہے
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا کہ کنیسٹ میں ہونے والی
دسمبر
صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں
مارچ
روس-اسلامک ورلڈ سربراہی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک
نومبر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے سیلاب کی تباہ کاریوں
ستمبر
عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
مئی
اب ایک نیا مشرق وسطیٰ قائم کرنے کا تاریخی موقع ہے: وزیر نیتن یاہو
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ Ais نے لکھا ہے کہ
اکتوبر
ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئیں:مولانا فضل الرحمٰن
?️ 18 اپریل 2022(سچ خبریں)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا
اپریل