?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل فیلڈ مارشل اور اعلی افسران کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب کا جنازہ پڑھا، کل اورکزئی میں 9مزید جوان شہید ہوئے تھے، آج میں ایک اور شہید میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا، میجر سبطین نے فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، دہشتگردی کے واقعات روزانہ ہورہے ہیں، قیمتی جانیں قربان کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خوارج ہمسایہ ملک سےآکر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں، جس ملک نے انہیں عزت دی،اس کےخلاف دشمنی کر رہے ہیں،شہدا نے اپنی خون سے لکیر کھینچ دی ہے، ستم ظریفی ہے کہ دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو افواج پاکستان کی محنت رائیگاں چلی جائے گی۔ دہشتگردوں کو سہولت دینے والے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی پر فیصلہ کن فیصلہ کن اقدامات نہ کئے تو قوم معاف نہیں کرے گی، میری فیلڈ مارشل سے ملاقات ہوئی ہے،ان کا حوصلہ پختہ ہے، قوم یکسو ہے کہ خوارج کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا وقت آگیا، افسوس دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ شہدا نے اپنی خون سے لکیر کھینچ دی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کو ان کاحق خودارادیت دیا جائے، پاکستان نے غزہ میں امن کیلیے بھرپور کردار ادا کیا، فلسطین کیلئے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نیویارک میں ٹرمپ نے اپنی چیئرمین شپ میں میٹنگ بلائی،8ممالک شامل تھے، ان 8 ممالک میں پاکستان بھی شامل تھا، اسلامی ممالک نے اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی ہے، افواج نے دشمن کو شکست دی،دنیامیں پاکستان کی عزت ہوئی،یہ لمحہ کبھی نہیں دیکھا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ میری واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی،فیلڈ مارشل موجود تھے، صدر ٹرمپ سے باہمی تعلقات،تجارت اور انسداد دہشتگردی پر بات ہوئی، اسلامی ممالک نے اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی ہے، چین پاکستان کا قابل اعتبار دوست ہے،ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا سعودی عرب کا دورہ تاریخی تھا، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات 77 سال سے نہیں بلکہ صدیوں سے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں لکھا ہے ایک پر حملہ دوسرے پر تصور کیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی بن چکی ہے،دن رات کام کر رہی ہے، فلسطین کیلئے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ملائیشیا پاکستان سے 200 ملین ڈالر کا گوشت برآمد کرے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم معاشی میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں، سفارتی میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، بلوم برگ نے ترکی کے بعد پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے، آگ اور پانی کا کھیل اب نہیں چل سکتا،ٹھوس فیصلے کرنے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل کی مریم نواز پر شدید تنقید
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے
جولائی
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے
اکتوبر
پاکستان سیلاب کے بعد اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کا خواہاں ہے، رپورٹ
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف عالمی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے
اکتوبر
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب
نومبر
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
یومِ قدس طوفان الاقصیٰ کے سائے میں؛ اسرائیلی خطرہ صرف فلسطین تک محدود نہیں
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:یومِ قدس، جسے امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری
مارچ
لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد
?️ 31 اگست 2025لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد لبنان کی فوج نے
اگست
یوکرین کی امیدواری نے یورپ کو مضبوط کیا: زیلینسکی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے
جون