?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ سامنے آگیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ کو چاہیئے کہ وہ مریم نواز کے خلاف کارروائی کریں، چیئرمین سینیٹ تحریک انصاف رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلی پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینٹ کی توہین کر رہی ہیں، چیئرمین سینٹ تھرتھر کانپنے کی بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلی پنجاب کو طلب کرکے کاروائی کریں، تین ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے، چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر پیپلز پارٹی نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔
دوسری طرف سینیٹر تاج حیدر کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کا اجلاس ہوا جہاں اجلاس کے دوران اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت پیش ہوئے، اجلاس میں آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کے خلاف تحریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ’سینیٹر اعجاز چوہدری کے 3 بار پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ہم بھی احکامات دیں گے، آئی جی جیل بھی اس وقت تک معطل رہیں جب تک وہ پروڈکشن آرڈرپر عمل نہیں کرتے‘، اسی طرح اجلاس کے دوران سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ’چیئرمین سینیٹ کے آرڈر پر عمل نہ کرنا ایک سنجیدہ استحقاق ہے، اگر آج نہیں ہوسکتا تو اعجاز چوہدری کو پیر کو کمیٹی میں پیش کیا جائے‘۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ معاہدے کی امیدیں کم ہو رہی ہیں: ٹرمپ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے
جون
نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، نگران وزیراعظم
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس تاثر کو
اکتوبر
ترکی کا روس یوکرین جنگ کے بارے میں اظہار خیال
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے روس اور یوکرین
جولائی
چارباغ سے اہم دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا
?️ 5 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے
جون
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے حق میں ایک اور فیصلہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی اسمبلیوں کے 93
جولائی
اسرائیلی فوج کا سلوان علاقے پر حملہ، فلسطینی شہری کا گھر مسمار کردیا
?️ 13 جولائی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں
جولائی
پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی
?️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی۔نجی
جنوری
پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کیلئے کوشاں بلاک کا حصہ بن گیا۔
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کے لیے کوشاں
دسمبر