اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے:شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی غیرملکی سازش میں ملوث جماعتوں پر غداری کے مقدمے قائم کر کے انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، 172 لوگوں میں جو منحرف ہوئے ہیں وہ اس قابل نہیں رہے کہ اپنے علاقوں میں جا سکیں تو وہ قوم کی ترجمانی کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل میں بہت واضح ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو وزیراعظم عمران خان صدر کے اختیارات کے ساتھ کام جاری رکھیں گے البتہ آئین اس حوالے سے خاموش ہے کہ وہ کتنے دن کام جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ جن دونوں باپ بیٹے پر 18فروری کو 16ارب کی فرد جرم عائد ہونی تھی، وہ چور اور ڈاکو ایک صوبے اور ایک مرکز میں امیدوار ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں گے تو خوشی سے ڈالیں، ہمارے کونسے ایون فیلڈ میں فلیٹ ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن والے پھنس گئے ہیں کیونکہ عمران خان بیٹھے بٹھائے مقبول ہو گیا ہے حالانکہ ہم نے بھی بہت غلطیاں کی ہیں لیکن اس بے وقوفی کی وجہ سے لوگ ان کے چہرے نہیں دیکھنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دو ہی راستے ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں انتخابات کرا دیے جائیں اور دوسرا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام 155 سے 160 لوگ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن ایسے وقت میں مجھے اور زیادہ متحرک ہونا ہے، ان چوروں کو بے نقاب کرنا ہے جن کا عدالتیں بھی کچھ نہیں بگاڑ سکیں، عدالتیں 18فروری کو فرد جرم عائد نہیں کر سکیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے خلاف غیرملکی سازش ہے تو جن لوگوں نے کی ہے ان جماعتوں پر غداری کے مقدمے کیے جائیں، ان کی جماعتوں پر پابندی عائد کر کے کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب چار آپشن ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور رمضان یا حج کے بعد ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، دوسرا یہ کہ ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جنہوں نے غیرملکی طاقتوں سے پیسے لے کر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا حل یہی ہے کہ اگر یہ الیکشن نہ کرائیں تو تمام پی ٹی آئی کے لوگ نشستوں سے مستعفی ہو جائیں، میں دیکھتا ہوں یہ ملک کیسے چلاتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آخری حل یہ ہے کہ میں اداروں سے براہ راست درخواست کرتا ہوں کہ اس ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہو گیا ہے، لڑائی گلی محلے میں چلی گئی ہے، ملک اس کا متحمل نہیں ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ساتھی نہیں ہوں، اکیلی نشست پر سیاست کی لیکن چور بازاری اور اس ملک کو لوٹنے والے سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے۔

شیخ رشید نے عندیا دیا کہ وہ رمضان یا عید کے بعد کسی ٹی وی پر بطور اینکر بھی آ سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری وزیر قانون ہیں، وہ بغاوت کے مقدمے کی درخواست بھیجیں تو میں ابھی دستخط کردوں گا ۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں: مریم نواز

?️ 1 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے

UNIFIL فورسز کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی گستاخی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈینی ڈینن نے اتوار کو کہا کہ UNIFIL کے فوجیوں

پی ٹی آئی کی رہنما کی جیل سے رہائی

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ گوجرانوالہ جیل سے

حکومت نے انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی قائم کردی

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت،

سید حسن نصراللہ کی شہادت

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید

کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر

لبنانی سیاستدان: اسرائیل نے لبنان کے 39 گاؤں تباہ کر دیئے

?️ 20 اپریل 2026  سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر خزانہ اور سیاستدان علی حسن

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے