اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، صدر مملکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا، سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللہُ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کرکے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا، نوجوان بھی بلخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عزم انشاللہ تاریخ رقم کرے گا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ شدید مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نضر آرہا ہے، ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہیے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیئے، ہمارے شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیوں کہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مشورہ دیا ہے کہ میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے۔ سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللہُ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، بے شک اللہ پاکستان پر بہت مہربان ہے، آؤ میرے لوگو، اٹھو اورمتحد ہو جاؤ، سب کچھ جوڑ کر تعمیر نو کا کام شروع کرو، دنیا آپ کی منتظر ہے۔

مشہور خبریں۔

بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں

گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر

?️ 6 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

?️ 17 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی

ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار

اسرائیلی فورسز کی خان یونس کے مشرق میں بے گھر لوگوں کے خیموں پر فائرنگ 

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: مقامی فلسطینی ذرائع نے جنوب غزہ کی پٹی کے شہر

ایف 35 کو مار گرانے سے لے کر مہلک میزائلوں تک؛ ایران کی طاقتور فوجی صلاحیت

?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:ایران نے امریکی ایف 35 طیارے کو مار گرانے، مہلک میزائلوں

پوپ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: دنیا بھر کے کیتھولکوں کے رہنما نے اپنے پہلے سرکاری

آدھے اسرائیلیوں کو جنگ کی فتح کا کوئی احساس نہیں 

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق معاریو کے تازہ سروے کے نتائج سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے