اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت، اپوزیشن مذاکرات میں پُل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات ختم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے اور اس کے لیے میرا دفتر ہر وقت حاضر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایاز صادق نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں مصروفیت کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہورہا ہوں، گزشتہ روز بھی بہت مختصر وقت کے لیے ایوان میں گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی مصروف ہوں کیونکہ سعودی شوریٰ کے اسپیکر اور ان کے ہمراہ ایک وفد دورہ پاکستان پر موجود ہیں، جو چاہتے ہیں ہمارے پارلیمنٹ ٹو پارلیمنٹ تعلقات مزید بہتر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جو ماحول بنا، جس طرح پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت اور مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف نے جس طرح بات کی، وہ میں نے دیکھی۔

ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کا دفتر اور گھر حکومت اور اپوزیشن کا ہوتا ہے، اسپیکر کے دروازے ہر وقت اپنے اراکین کے لیے کھلے رہتے ہیں، چاہے ایوان کی کارروائی چل رہی ہو یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا گھر اور دفتر 24 گھنٹے کھلا ہے، حکومت اور اپوزیشن تلخی ختم کرنے، ملکی مفاد پر بات کرنے یا لا اینڈ آرڈر کے معاملات پر گفتگو کرنا چاہیں تو آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی، صوبوں کی خود مختاری سمیت بے شمار دیگر مسائل ہیں، جن پر حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنی چاہیے تو میں اس کے لیے تیار ہوں، آئیں اور بیٹھ کر بات کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب تک میں اس عہدے پر ہوں، میں کوئی کمی نہیں آنے دوں گا، سب اراکین چاہے ان کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے، میرے لیے سب برابر اور قابل احترام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، قوم کے سامنے جھوٹ بولا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی لیکن اس کے لیے حکومت کو بھی پہلے انا کے خول سے باہر آنا ہوگا، مذاکرات کے لیے سیاستدانوں میں ٹی او آرز طے ہی نہیں کیے جاتے کیا۔

بعد ازاں، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے دوران کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بات کی، یہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا محسوس ہوا ہے، ہماری اس جنگ میں نقصان ملک کو ہو رہا ہے، معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوتے ہیں، دھمکیوں سے نہیں، سیاستدان معاملات کے حل اور مذاکرات کے لیے سیاسی زبان استعمال کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میں مذاکرات کا ماہر نہیں ہوں لیکن ہماری جماعت اور پیپلزپارٹی میں بھی ایسے لوگ ہیں جو اس کی قابلیت رکھتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ تبدیلی ایسی آنی چاہیے کہ ماحول بن سکے لیکن اگر آپ اپنی زبان سے کشیدگی بڑھا رہے ہوں اور یہ توقع رکھیں کہ مذاکرات ہوجائیں تو یہ ممکن نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناللہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، سیاسی استحکام سمیت اس کے سوا کوئی حل نہیں کہ سیاسی لوگ بیٹھ کر جمہوری انداز میں مسائل حل کریں۔

مشہور خبریں۔

نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے خلاف امریکہ کی وجوہات

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:پوڈکاسٹ در عمق کی 233ویں قسط، جو مغربی ایشیا اور

افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے مشیر قومی

نامعلوم ڈرون کی وجہ سے صیہونی ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں خلل

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے بین

بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا، سیکیورٹی ذرائع

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آپریشن سندورکی ناکامی کےبعد بھارت نے ’ آپریشن

صیہونی بڑی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار، تعمیراتی شعبہ شدید بحران کا شکار

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیل کی بہت سی بڑی کمپنیاں

صیہونی دشمن کے ساتھ تین ماہ کی جنگ میں حزب اللہ کی میدانی کامیابیاں

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی

صدر کے استعفی یا آرمی چیف کے صدارت سنبھالنے کا کوئی امکان نہیں۔ وزیر داخلہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا

اگر ملک میں ویکسینیشن مکمل ہو گئی تو عید پر پابندیاں نہیں لگانی پریں گی

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیرمنصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے