?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) غیرملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی ہو کر 4 ارب 31 کروڑ رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر گر کر 9 ارب 93 کروڑ ڈالر رہ گئے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 62 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔
ترسیلات زر اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ میں تنزلی نے مرکزی بینک کے ذخائر کو کمزور کیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ حکومت معاشی بحران کی صحیح حد سے باخبر نہیں ہے۔
ماہر معاشیات اشفاق حسن خان نے بتایا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے اور معاشی بحالی کو کم ترجیح دی جارہی ہے۔
غیر ملکی زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر کی سنگین صورتحال پاکستان کو خاص طور پر اس وقت مشکلات میں ڈال سکتی ہے جب آئی ایم ایف قرضوں میں توسیع کے لیے تیار نہ ہو۔
غیرجانبدار ماہرین معیشت اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگلے مالی سال میں دیفالٹ سے بچنے کے لیے ملک کو ایک اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ضرورت ہوگی، تاہم ایسا نظرآتا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ توسیع فنڈ سہولت پروگرام کے 7 ارب ڈالر کے موجودہ پروگرام کے تحت 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری نہیں کرے گا، جس کا اختتام 30 جون کو ہونا ہے۔
دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے معمولی اضافے کے بعد 285 روپے 62 پیسے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سکون ہے اور وہاں پر بغیر کسی تبدیلی کے ڈالر کی قدر 299 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی کا رجحان
?️ 28 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی ٹریڈنگ
فروری
سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی
جون
آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے:رانا ثناءاللہ
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے
دسمبر
یوکرین کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہانے والے فلسطینیوں کے قتل پر خاموش
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی امور کے ماہر اور جمہوریہ آذربائیجان کی وائٹ پارٹی
اپریل
تیل لوٹنے کے لیے یمنی بندرگاہ میں ایک بڑا جہاز داخل
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: المسیرہ نے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت تیل کے
جون
صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ
دسمبر
صیہونی کابینہ میں کیا چل رہا ہے؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: مشہور صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو
اپریل
ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آ کر امریکیوں کی یورپ منتقلی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی شہریوں کی بڑی تعداد ٹرمپ دور کی پالیسیوں سے
مئی